پاکستان جرائم

لاکھوں روپے مالیت کے سیفٹی فیوز افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاکھوں روپے مالیت کے سیفٹی فیوز افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے استعمال شدہ کپڑوں کی آڑ میں لاکھوں روپے مالیئت کی یوریا کھاد اورآئی ڈی ایز میں استعمال ہونے والے سیفٹی فیوز افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ناکامی بنادی۔ایف بی آرحکام کے مطابق پکڑے جانیو الے یوریا ،آئی ڈی ای میں استعمال ہونیوالے فیوز ،استعمال شدہ کپڑوں اور دیگر سامان کی مجموعی مالیت34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔چیکنگ کے دوران مذکورہ گاڑی سے پانچ ہزار سات سو کلو گرام یوریا پر مشتمل 75 بیگ برآمد کئے گئے، اس کے علاوہ 2300 کلو گرام پر مشتمل استعمال شدہ کپڑے اور آئی ڈی ای میں استعمال ہونیوالے فیوز کے دس تھیلے برآمد ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی قبضے میں لے لی ہے اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے تاکہ مبینہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کا سراغ لگا کر ان کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
حکام کےمطابق انگور اڈہ پر چیکنگ کے دوران پاکستان سے افغانستان پرانے کپڑوں کی گانٹھیں ظاہر کرکے لے جانیوالی گاڑی نمبری ٹی اے ایم 610 کے ذریعے یوریا کھاد اور آئی ڈی ای میں استعمال ہونیوالے فیوز پکڑے گئے۔حکام کا کہناہےکہ افغانستان برآمد کیلئے جو گڈذ ڈکلیئریشن جمع کروائی گئی تھی اس میں پرانے کپڑے ظاہر کئے گئے تھے مگر گاڑی کی فیزیکل چیکنگ کے دوران پرانے کپڑوں کی گانٹھوں کے اندر یوریا کھاد اور آئی ڈی ای میں استعمال ہونیوالے فیوز چھپا رکھے تھے جو کسٹمز حکام نے ضبط کرلئے ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی اور سونے سمیت دیگر اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سرحدی علاقوں میں انفورسمنٹ سخت کی ہوئی ہے اور تمام کسٹمز بارڈرز اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈوں پر ویجیلنٹ و مانیٹرنگ اور چیکنگ سخت کی گئی ہے اسی مہم کے تحت بارڈر کسٹمز اسٹیشن انگور اڈہ پر اشیاء کی ترسیل کیلئی آنے اور جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کی گئ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے