پاکستان

لاہور میں دفعہ 144 کے تحت 6 روز کے لیے پابندیاں عائد کر دی گئیں

لاہور میں دفعہ 144 کے تحت 6 روز کے لیے پابندیاں عائد کر دی گئیں

پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 کے تحت 6 روز کے لیے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پابندیوں کا اطلاق جمعرات، 3 اکتوبر سے منگل، 8 اکتوبر تک ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے، انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکورٹی خطرات کے تحت کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے نرم ہدف ہو سکتا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت پابندیاں لگانے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے