لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے تحائف وصولی کی تفصیلات فراہم کرنیکی درخواست پر وفاقی حکومت کو 1947 سے لیکر آج تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنیکا حکم دے دیا، عدالت متعلقہ وزارتوں بارے تفصیلی رپورٹ بھی 16 جنوری کو طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دئے کہ تحائف مخصوص مقاصد کیلئے نہیں دیتے جاتے، جب تحفے نجی طور پر استعمال ہوتے ہیں تو رازداری کہاں رہ جاتی ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ توشہ خانہ کی معلومات خفیہ ہیں سامنے نہیں لائی جاسکتی ہیں، اطلاعات تک رسائی قانون کے تحت یہ تفصیلات خفیہ ہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
لاہور ہائیکورٹ، وفاقی حکومت کو 1947 سے لیکر آج تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم
- by Daily Pakistan
- دسمبر 20, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 693 Views
- 2 سال ago