لاہورہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1990سے لے کر 2001 تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ ریکارڈ کے سلسلے میں ایڈوکیٹ اظہر صدیق منیر کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سارا ریکارڈ بپلک کیا جائے کوئی چیز چھپائی نہیں جا سکتی۔ جس دوست ملک نے تحائف دئیے وہ بھی بتایا جائے۔ بغیر قیمت ادا کیے کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ2002 کے بعد پبلک کیے گئے ریکارڈ کے کے ذرائع بھی بتائے جائیں۔ ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے جس پرعدالت نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے۔
پاکستان
لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
- by Daily Pakistan
- مارچ 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 506 Views
- 2 سال ago