وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے میں عمران خان کا حق دفاع بحال کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری جسٹس چوہدری محمد اقبال نے دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا فیصلہ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کے متعدد مواقع۔ دیے عمران خان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے متعدد مواقع کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا عدالت کے پاس انصاف میں تاخیر روکنے کےلئے مکمل اختیارات ہیں ٹرائل کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا درست فیصلہ دیا درخواست گزار کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی لاقانونیت نہیں ثابت کرسکے عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کی حق دفاع بحال کرنے کی درخواست مسترد کرتی ہے شہبازشریف نے پانامہ لیکس میں رشوت کے الزام پر عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوای دائر کر رکھا ہے
شہباز شریف نے3فروری 2022 کو عمران خان کے تحریری جواب کے خلاف درخواست دائر کی عمران خان نے شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ٹرائل کورٹ نے عمران خان کے اعتراضات کو مسترد کیا ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت تاہم جواب جمع نہیں کرایا گیا ٹرائل کورٹ نے جواب جمع نہ کرانے پر عمران خان کا حق دفاع ختم کردیا
پاکستان
خاص خبریں
لاہور ہایکورٹ نے عمران خان کا حق دفاع بحال کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
- by Daily Pakistan
- دسمبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 818 Views
- 3 سال ago