لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے اسرائیل لبنان جنگ کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی پر امید رہیں، امریکا ہی وہ واحد ملک ہے جو مشرق وسطی کی صورتحال کو بدل سکتا ہے۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے بچا کے لیے امریکہ کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے جنگ ختم نہیں کر سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی مایوسیوں کے باوجود امریکا کی مدد درکار ہے۔عبداللہ بو حبیب نے یہ بھی کہا کہ لبنان کی جنگ سے اسرائیلیوں کی ان کے گھروں کو واپسی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اسرائیلیوں کی واپسی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔دوسری جانب لبنان اسرائیل جنگ پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگا۔
دنیا
لبنان کا اسرائیل، لبنان جنگ سے متعلق بائیڈن کے بیان پر مایوسی کا اظہار
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 85 Views
- 3 مہینے ago