دلچسپ اور عجیب

لندن میں برفباری میں پھنس جانے والے کار سوار نے بیچ سڑک پر سنو مین بنا دیا

sno man

لندن:برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک میں پھنسے شہری نے لائف سائز سنو مین بنا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں دو برس بعد شدید برفباری ہوئی جب کہ ملک کے دیگر خطوں میں شہریوں کو شدید برفباری کا سامنا ہے۔برفباری کے باعث لندن کی اہم موٹروے بری طرح متاثر ہوئی ہے جہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور شہری ٹریفک میں پھنسے رہے۔ٹریفک میں پھنسے ایک شہری نے وقت گزارنے کیلئے مصروف سڑک کے درمیان میں لائف سائز سنو بنا دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایک شہری نے سنو مین کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں مرتبہ ری ٹوئٹ کردی گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے