فیصل آباد ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوگ قرضہ لیکر زیور بیچ کر بجلی کے بل ادا کررہے ہیں ۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کسی چیز کی قیمتوں میں کمی ہی نہیں آرہی ، سابق وزیر مملکت نے کہا کہ دو پنکھے چلانیوالے کو 35 ہزار بل آیا ہے ، گیس کا بل آئیگا تو تنخواہ دار طبقہ کہا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ واپڈا کے افسران مفت بجلی کے مزے لے رہے ہیں سب سے بڑے ڈاکو واپڈا کے افسران ہیں ۔
خاص خبریں
لوگ زیور بیچ کر بل ادا کررہے ،لیگی رہنما عابد شیر علی بھی چپ نہ رہ سکے
- by Daily Pakistan
- اگست 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 347 Views
- 1 سال ago