پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں نورنگ ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس نے دھماکے کی تصدیق کی ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں، جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 18 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ، خوارج نے اپنے ہندوستانی آقاؤں کے اشاروں پے غضب للحق کے کامیاب آپریشنز کے نیتجے میں حواس باختہ ہو کے سول اور سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے-اس واقعے کے بعد لکی مروت کے عوام میں خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے –
خاص خبریں
لکی مروت میںخون کی ہولی:بھرے بازار میں دھماکہ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد شہید، 18زخمی
- by Daily Pakistan
- مئی 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 53 سیکنڈز ago

