پاکستان معیشت و تجارت

مارکیٹ میں آٹا نرخوں میں غیر یقینی صورتحال ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

مارکیٹ میں آٹا نرخوں میں غیر یقینی صورتحال ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

مارکیٹ میں آٹے کے نرخوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث فلور ملز مالکان اپنے کارڈز کھیلنے لگے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران آٹا نرخوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا، فلور ملز مالکان نے مارکیٹ میں صرف روزانہ ضرورت کا آٹا فراہمی کی پالیسی بنا لی، پیر کو مارکیٹ صورتحال دیکھ کر نئے ریٹ پر آٹے کا اجرا ہو گا۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ مارکیٹ میں درجہ اول آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1900 روپے سے 1920 میں بیچا جا رہا ہے، دس روز قبل 20 کلو آٹے کاتھیلا 1800 روپے تک دستیاب تھا۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مارکیٹ میں چکی آٹا 150 روپے ، کھلا سرخ آٹا 100 روپے اور فائن آٹا 110 روپے کلو میں بیچا جارہا ہے،اوپن مارکیٹ میں گندم کینرخوں میں تیزی سے آٹے کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri