پاکستان

مارگلہ جنگل کی بحالی کا عزم! مریم نواز کا سرسبز پاکستان ویژن، ٹیکسلا میں شجرکاری مہم میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت

مارگلہ جنگل کی بحالی کا عزم! مریم نواز کا سرسبز پاکستان ویژن، ٹیکسلا میں شجرکاری مہم میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت

پاکستان کو سرسبز بناناہے اور خاص طور پر مارگلہ جنگل کی بحالی پنجاب حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہےیہ صرف منصوبہ نہیں بلکہ مریم نواز شریف کا ایک ویژن ہے جو آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے ہے جن کو سرسبز پاکستان ملے گا اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اس ویژن کی روح رواں ہیں، ٹیکسلا کے علاقے میں مارگلہ جنگل کی بحالی کیلئے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں بچوں، سکولز اور کالجز کے طلباء نے شرکت کی، اس مہم میں نوجوانوں نے بھی بھرپور حصہ لیا اور پاکستانی نوجوانوں کو درخت لگانے کی درخواست کی ۔محکمہ جنگلات پنجاب کے چیف کنزویٹر افتخار الحسن فاروقی نے کہا پنجاب حکومت سرسبز پاکستان کیکئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور نوجوان نسل کو خاص طور پر اس جانب راغب کر رہی ہے ، انہوں نےکہا اس کے خواتین کیلئے خصوصی طور شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا ہےممبر قومی اسمبلی آسیہ تنولی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کو سرسبز بنانے کا ایک ویژن ہے ،یہ وژن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ہے انہوں نے کہا پاکستان کی نوجوان نسل اگر آج ایک ایک بھی پودا لگاتی ہے تو اس پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا انکا مزید کہناتھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا بھی شکار ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہونگے، انکا کہنا تھا ٹیکسلا میں 2 لاکھ زائد درخت لگائیں جائیں گے ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان نے کہا جنگلات کی بحالی کیلئے وزیر اعلی پنجاب اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ہمیشہ ساتھ دیا، جبکہ محکمہ جنگلات نے بھی ہر طرف سے اس مہم میں حصہ لیا ہے ۔تقریب کے اختتام پرپودے لگائے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے