انٹرٹینمنٹ

ماہ نور بلوچ نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتا دی

ماہ نور بلوچ نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتا دی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔حال ہی میں ماہ نور بلوچ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے پاکستان شوبز کے مسائل پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے کئی دِنوں سے اسکرین سے دوری اختیار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور ہیرو کی عمر 55 سال ہونے کے باوجود بھی اسے بوڑھا نہیں دکھایا جاتا۔ماہ نور نے پاکستان شوبز سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھا کر اسے کم عمر لڑکی سے عشق کرتے دکھایا جاتا ہے جو کہ بہت ہی بری اور غلط بات ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید ڈرامہ میکرز کو یہ اچھا لگتا ہو لیکن جب آپ عام لوگوں کی نظر سے دیکھیں تو یہ اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے اور وہ اسے قبول نہیں کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے