وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کیلیے حکومت پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کیلیے محنت کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی اس جدوجہد میں ہم کامیاب ہوں گے۔
وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان
مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف
- by Daily Pakistan
- جون 2, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 121 Views
- 2 مہینے ago