مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، سمجھ نہیں آئی مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ثاقب نثار کی آڈیو لیک سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ لوگ ہمیں ہر صورت سزا دینا چاہتے تھے، شوکت صدیقی کی باتوں سے تمام چیزیں واضح ہوچکی ہیں،کوشش کی گئی کہ ہم الیکشن سے پہلے باہر نہ آسکیں، جج نے ہمیں سزا دی نہیں ، بلکہ دلوائی گئی ہے، کہاگیا کہ سزا نہ دی گئی توہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائےگی، جج ارشد ملک کی باتوں سے سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں، جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، جن کا کوئی ثبوت تک موجود نہیں،میری تاحیات نااہلی سپریم کورٹ سے ہوئی۔
5 ارب ڈالر پلیٹ میں رکھ کر پیش کیے گئے لیکن کہا ایبسولوٹلی ناٹ: نواز شریف pic.twitter.com/cyZ3R07XSs
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) October 9, 2022
سربراہ ن لیگ کا کہنا تھا کہ لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے، جب میری اہلیہ اور مریم کی والدہ بستر مرگ پر تھیں تو ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا، میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کے لیے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں طشتری میں رکھ کر پانچ ارب ڈالر پیش کئے جا رہے تھے مگر ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔
5 ارب ڈالر پلیٹ میں رکھ کر پیش کیے گئے لیکن کہا ایبسولوٹلی ناٹ: نواز شریف pic.twitter.com/cyZ3R07XSs
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) October 9, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اترتے ہی ہمار ستا جو حال کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، بہادر بیٹی کی طرح مریم نواز نے باپ کا ساتھ دیا اور مجھے اس پر فخر ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج مریم میرے ساتھ بیٹھی ہیں۔
مريم نے ايک بہادر بيٹی کی طرح میرا ساتھ دیا مجھے مریم پر فخر ہے شہباز شريف صاحب اور پارٹی سب مريم کے معترف ہيں۔ pic.twitter.com/KF576qJ493
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) October 9, 2022
سابق وزیراعظم نے اپنی والدہ مرحومہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں، پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک بار ملنے آتیں تو کہتیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا لیکن ان کو تسلیم دیتا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، اس پر وہ کہتیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلا رہا ہے کہ آپ سے امی زیادہ پیار کرتی ہیں، جب والدہ نے جان دی تو میرے ہاتھوں میں تھیں، میں سرہانے بیٹھا ہوا تھا۔