پاکستان خاص خبریں

محسن نقوی نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

دہشتگردوں کی سہولت کاری پر پنجاب حکومت کا ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

محسن نقوی نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھالیا ہے حلف برداری کی تقریب گورنر پنجاب انجنیر بلیغ الرحمان نے لیا حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی محسن نقوی 1978 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل ہائی اسکول سے حاصل کی ،گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکی ریاست میامی چلے گئے جہاں اوہائیو یونیورسٹی سے صحافت میں ڈگری حاصل کی وطن واپسی پر امریکا کے معتبر نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک ہوگئے اور ریجنل ہیڈ بنا دیے گئے 30 سال کی عمر میں مقامی میڈیا سٹی نیوز نیٹ ورک کی بنیاد رکھی جس کے یکے بعد دیگرے 6 نیوز چینلز اور ایک اخبار ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں انکا نام بطور نگران وزیر اعلی پیپلز پارٹی کے چئیرمیں آسف علی زرداری نے تجویز کیا تھا الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔جس کے بعد انھوں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے