پاکستان

محسن نقوی کا کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

محسن نقوی کا کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خواتین اور بچوں کی جانیں بچانے کیلئے احتیاط سے کام لیا۔ محسن نقوی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21 مسافروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے ایف سی کے 4 شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے، ہر شہری افسردہ اور رنجیدہ ہے، معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بنانا انتہائی غیر انسانی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں اس ناسور کے خاتمے کا وقت آ گیا، دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے