محسن نقوی کی مریم نواز سے ملاقات ، وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کے لیے جاتی امرا پہنچے جہاں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا، محسن نقوی نے مریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد دی۔محسن نقوی نے کہا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننا ایک روشن مثال ہے۔نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نامزد وزیراعلیٰ کو پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔مریم نواز نے بطور نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات کو سراہا۔نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے نگراں وزیراعلیٰ کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے شروع کردہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
پاکستان
محسن نقوی کی مریم نواز سے ملاقات ، وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی
- by Daily Pakistan
- فروری 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 501 Views
- 1 سال ago