پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی 21 جنوری کو وطن واپسی کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر محمد نوازشریف کے حوالے سے وائرل ہونے والی اطلاعات پر جب ان سے رابطہ کیاگیا تو وزیراعظم کے سابق مشیر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات محض قیاس آرائی ہے۔ ان میں کوئی صداقت نہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی: عرفان صدیقی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 465 Views
- 2 سال ago