خاص خبریں

مدارس رجسٹریشن بل منظوری، وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر کو بھجوا دی

مدارس رجسٹریشن بل منظوری، وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر کو بھجوا دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدرِ مملکت کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے۔مشترکہ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن سمیت 8 بلز کی منظوری کا امکان ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی ف کی مشاورت جاری ہے۔علاوہ ازیں جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے پاس کردہ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر ایوانِ صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بل پر اعتراضات سے ثابت ہوگیا کہ اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے حوالے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ثابت ہوگیا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں بلکہ فیٹف کی پارلیمنٹ ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ایوانِ صدر کے بابوں نے سوسائیٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت نہ آتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوانِ صدر قوم کو بتائے کہ آج تک فائن آرٹ کے کتنے ادارے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے