پاکستان

مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ ، فضل الرحمان کی آج وزیراعظم سے ملاقات شیڈول

مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ ، فضل الرحمان کی آج وزیراعظم سے ملاقات شیڈول

مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اور سربراہ جے یو آئی کو آج ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا مقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور سربراہ جے یو آئی نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس سے مشاورت کے لئے رجوع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے