خاص خبریں

مدارس رجسٹریشن: صدر نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے

مدارس رجسٹریشن: صدر نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے

دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے۔قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا، قومی اسمبلی جلد سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف)سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد سومرو نے لاڑکانہ میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔پیپلزپارٹی کی قیادت اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے رہنماں کے درمیان سیاسی صورتحال کے علاوہ مدارس رجسٹریشن بل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔صدر مملکت نے مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے اور معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے