جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔پاکستان مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔ یہ بات یاد رکھیں!مریم نواز ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب میں ہیں۔ن لیگ کی سینیئر نائب صدر نے یہ ٹوئٹ ایسے موقع پر کیا ہے جب ان کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری حلیف جماعتوں کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے گذشتہ روز جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
خاص خبریں
مذاکرات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں دہشت گردوں سے نہیں، مریم نواز
- by Daily Pakistan
- اپریل 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 662 Views
- 2 سال ago