کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی خوش فہمی دور کر لیں کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ 358 وارڈز میں جماعت اسلامی نے جیت حاصل کی ہے اس کے باوجود بھی پیپلز پارٹی بضد ہے کہ مئیر جیالا ہوگا، پیپلز پارٹی اپنی شکست قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1970 میں نتائج تسلیم نہیں کیے جس کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا، پیپلز پارٹی اگر کراچی کے عوام کے فیصلہ کی نفی کرے گی تو صوبے کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ساتھ زیادتی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو 2 ماہ گزر گئے ہیں، الیکشن کمیشن بتائے کہ ملتوی شدہ 11 نشستوں کے انتخابات کیوں نہیں کروائے جا رہے، منگل کواسلام آباد میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے، توشہ خانے کی رپورٹ کے بعد پاکستانی قوم کی آنکھیں کھل گئیں اور ثابت ہوگیا کہ حکمران ٹولہ بین الاقوامی چور اور ڈاکو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے متاثرین کے لیے حکومت کی جانب سے صرف اعلانات کیے گئے۔
پاکستان
مراد علی شاہ خوش فہمی دور کرلیں کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا، سراج الحق
- by Daily Pakistan
- مارچ 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 965 Views
- 2 سال ago