جرائم

مردان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک

مردان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک

مردان: ضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ تھانہ رسالپور ضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں دہشت گردوں کا منظم گروہ دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کی غرض سے علاقے میں موجود ہے۔سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم علاقے میں پہنچی تو اچانک مخالف سمت سے جوانوں پر ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ انکے 2 سے 3 ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد ذیشان عرف عثمان اور سلمان عرف اماراتی کے ناموں سے ہوئی۔دونوں دہشتگرد محکمہ انسداد دہشتگردی مردان کو پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کانسٹبل بلال، کانسٹبل مزمل شاہ اور کانسٹبل زرمست کو شہید کرنے کے علاوہ سینئر میڈیکل ٹیکنیشن عبدالتواب کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri