حلقہ احباب سردار خان نیازی

مریم نواز اور اس کی میڈیا ٹیم کی کامیابی

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی نے اپنی میڈیا ٹیم کے ساتھ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوشل میڈیا ٹیم حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بیانیہ بنانے میں ناکام رہی ہے تو میں اس سوچ میں پڑ گیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے برعکس پنجاب میں صورتحال کتنی مختلف ہے۔
جدید سیاست ونئے طرزحکمرانی کے دور میں آپ جتنی مرضی محنت کرلیں ،نئے نئے منصوبوں کا آغاز ہی کیوں نہ کر لیں جب تک اس سے متعلق عوام کوبھرپور آگاہی نہیں دی جاتی تب تک آپ کامیاب تصور ہونگے نہ ہی آپ کی محنت رنگ لائیگی،یہ دور کمیونیکیشن کا دور ہے ،جو سیاسی فریق عوام کیساتھ مضبوط تعلق بنانے میں کامیاب رہا وہی سیاسی فاتح ہو گا اور یہی عوامی تعلق آپ کے سیاسی مستقبل کا تعین کریگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نسبت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہت زیادہ خوش قسمت ہیں کیونکہ علی امین کی نسبت انھیںبہت زیادہ متحرک،واضح اور انتہائی مؤثر میڈیا ٹیم میسرآئی یایہ کہنا زیادہ بہتر ہے کہ مریم نواز نے جو میڈیا ٹیم ترتیب دی اس نے کارکردگی کی داستان رقم کی کہ ہرزبان زدعام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقیاتی منصوبے و محنت کے چرچے ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری پنجاب میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو ہیڈکررہی ہیںاور یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہوگی کہ عظمی بخاری نے نہ صرف بہترین حکمت عملی اپنائی بلکہ ایسابیانیہ تشکیل دیا جو مریم نواز کی شاندارقیادت،ویژن ودیانتداری کی صحیح معنوں میں عکاسی کررہا ہے۔
آج کی سیاست و بیانیہ ہی وہ تصویرکشی کرتا جو کہ حقیقت کا روپ دھارلیتا ہے،ایک اچھا بیانیہ نہ صرف عوامی رائے عامہ ہموار کرتا بلکہ عوام میں آپ کا اعتماد،اہمیت ومقبولیت بڑھاتا ہے،عظمی بخاری نے اپنی انتھک محنت اور سیاسی سمجھ بوجھ کیساتھ پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے ایسا بیانیہ تشکیل دیا جس سے میڈیا وارمیں پنجاب ومریم نواز کو دیگرصوبوں پر واضح برتری نظر آرہی ہے ۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری کی جانب سے کامیاب بیانیہ کی تشکیل میں سیکرٹری انفارمیشن وڈائریکٹر جنرل آف پبلک ریلیشنزکے کردارکا ذکر نہ کیا جائے تویہ ناانصافی ہو گی کیونکہ یہ دونوں کردارعظمی بخاری کی میڈیا ٹیم کے اہم ستون ہیں۔سیکرٹری انفارمیشن وڈی جی پی آر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دن رات محنت کو عوام کے دلوں میں گھرکرنے میں اہم کرداراداکیا۔ انہوں نے ملکر اس بات کو یقینی بنایا کہ حکومت کی کارکردگی صرف فائلوں و رپورٹوں تک محدود نہ رہے بلکہ ان منصوبوں کی اہمیت سے متعلق عوام بھی مکمل طور پر آگاہ رہیں ۔
پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے عوام میں گھر کرجانیوالے بیانیے کی تشکیل مریم نواز اورعظمی بخاری کی خاموش کامیابی ہے کیونکہ جب بھی کسی پل کی تعمیر کی جاتی ہے تو یہ محض ایک کنکریٹ وسٹیل کا سٹرکچر نہیں ہوتا بلکہ یہ ممکنہ طور پر ترقی ، رسائی و تبدیلی کی علامت ہوتا ہے لیکن بیانیہ کے بغیر ، ایک شاندار پل بھی عوام کی نظروں میں پوشیدہ رہتا ہے ۔ پنجاب میں میڈیا ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ صوبہ پنجاب میں لاتعدادترقیاتی وعوامی منصوبے عوام کی نظروں سے کسی صورت ایک لمحہ بھی اوجھل نہ رہیں، مریم نواز کی میڈیا ٹیم شعبہ صحت میں اصلاحات سے لے کر تعلیمی اقدامات تک ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے لیکر خواتین کو بااختیار بنانے تک،مریم نواز کی مثالی کارکردگی کے ہرپہلو کوعوام تک پہنچانے میں کامیاب نظرآتی ہے جبکہ اگر ہم کے پی کی میڈیا ٹیم کی کارکردگی پرنظرڈالیں تو ایسالگتا ہے جیسا کے پی کچھ کر ہی نہیں رہاجوکہ خود میں ایک بہت بڑی ناکامی ہے۔
پنجاب وکے پی کا موازنہ ہمیں ایک سبق سکھاتا ہے کہ 21ویں صدی کے طرزحکمرانی میں دوبڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ایک اچھی حکومتی کارکردگی اور دوسرا اس کارکردگی کو عوام تک پہنچانا شامل ہے۔ان میں سے کسی ایک میں ناکامی عوامی رائے عامہ کو آپ سے دور کر سکتا ہے۔
مریم نواز کی ٹیم اس بات کو اچھی طرح سمجھتی ہے کہ وہ محض معلومات نشر نہیں کر رہے بلکہ داستان رقم کر رہے ہیں، ایک ایسی عورت کی داستان جو شائستگی ، عزم، نظم و ضبط وقائدانہ صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ اور یہ بیانیہ چاہے اس کا سیاسی جھکا ؤکچھ بھی ہو ، لائق تحسین ہے۔
بیانیہ راتوں رات نہیں بنایا جا سکتا،اچھے اور مقبول بیانیہ کیلئے مستقل مزاجی ،انتھک محنت اور اچھی ساکھ کی ضرورت ہوتی ہے ۔انفارمیشن کی اس دنیا میں صوبہ پنجاب کا بیانیہ کی جنگ جیتنادوسروں کیلئے قابل تقلید ہے ، خاص طور پران سیاسی پارٹیوں وشخصیا ت کیلئے جوکہ گراؤنڈ لیول تک ووٹر کیساتھ جڑے رہنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

آج حکومتوں کو صرف اچھے ارادوں اور محنت سے زیادہ مزیدکچھ کرنیکی ضرورت ہے ۔ انہیں ایسی آوازوں کی ضرورت ہے جوسنائی دیتی ہوں ، ایسے پیغامات جوہرایک تک رسائی رکھتے ہوں ، اور ایسی کہانیاں جو متاثر کرتی ہوں اور پنجاب ایسابیانیہ بنانے میں کامیاب ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے