مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔ملاقات میں مریم نواز نے سرکاری اراضی کے بہترین استعمال کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کو صوبے کے مختلف اضلاع تک توسیع دینے کی منظوری دیتے ہوئے اس اتھارٹی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران کو بااختیار بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب نے صوبے کے مالی وسائل میں اضافے کے لیے منصوبہ بندی کرنے، ریسٹورنٹس، بیکریوں اور شادی ہالز کا مستند ڈیٹا بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر ٹیکسوں میں اضافہ کیے بغیر ریونیو کی وصولی میں اضافہ کیا جائے گا اور جو کچھ حکومت میں جمع ہوگا خزانہ عوام پر خرچ کیا جائے گا۔
پاکستان
مریم نواز نے مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کرلیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 371 Views
- 9 مہینے ago