پاکستان

مریم نواز کا سعودی تجارتی وفد کی آمد پر خیر مقدم

مریم نواز کا سعودی تجارتی وفد کی آمد پر خیر مقدم

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سعودی تجارتی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات قربت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، کارپوریٹ فارمنگ کے لیے سعودی سرمایہ کاروں کی بھرپور مدد کی جائے گی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سعودی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کے لیے زات، لائیو سٹاک، آئی ٹی اور ٹیلی کام میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں توانائی، صنعت، سیاحت، ٹیکسٹائل میں سعودی سرمایہ کاروں کی حمایت کریں گے۔ ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سمیت 135 سعودی سرمایہ کاروں کا وفد 3 روزہ دورے پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے