مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا. نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی ہے جس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اگلے 15 دن میں اسے اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔
سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے دھڑے اور ق لیگ کے بعض ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے وزیر اعلی کا نام فائنل نہیں کیا گیا. نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے وزیر اعلی کے نام پر غور کیا جائے گا۔
پاکستان
مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں کمر کس لی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 369 Views
- 2 سال ago