پاکستان دنیا

مسلم کش فسادات میں مودی کے کردار سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم جاری

مسلم کش فسادات میں مودی کے کردار سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم جاری

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر دو قسطوں پر مشتمل ایک سیریز ریلیز کر دی ہے جس کا عنوان ہے "انڈیا : دی مودی کوسچن” ۔ یہ سیریز 2002ء میں گجرات میں مسلم کش فسادات میں ان کے کردار سے متعلق ہے ۔ فسادات میں 2 ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کیاگیا تھا ۔خبررساں ادارے کے مطابق بی بی سی کی سیریز میں جائزہ لیا گیا ہے کہ کس طرح "بھارت میں نریندر مودی کی وزارتِ عظمیٰ مسلسل مسلمانوں سے متعلق ان کے رویے کے بارے میں الزامات کی زد میں ہے ۔ سیریز میں مسلمانوں سے متعلق مودی پر عائد کئے گئے الزامات سے متعلق حقائق کو سامنے لایاگیا ہے اور بھارت کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت (مسلمانوں) کے بارے میں نریندر مودی کی طرزسیاست کا جائزہ لینے کیلئے ان کی پس پردہ کہانی بیان کی گئی ہے ۔بی بی سی کی سیریز میں 2002ء کے گجرات فسادات اور متنازعہ قانون شہریت کے نفاذ میں ان کے کردار کو بھی زیربحث لایا گیا ہے ۔تاہم بی بی سی کی پالیسی کی وجہ سے یہ سیریز صرف برطانیہ میں دیکھی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri