کالم

معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا شاندار کردار

riaz chu

جناب محسن نقوی ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز،اساتذہ اوردیگر ملازمین ڈیوٹی اوقات پوری کرکے حلال کی روزی کمائیں۔اگر ڈاکٹر یا استاد اپنے ڈیوٹی اوقات مکمل نہیں کرتا تو یہ کمائی حرام کی کمائی ہے۔ حرام کی کمائی نہ دین اجازت دیتا ہے اورنہ ہی حکومت۔ جو وسائل موجود ہیں ان میں رہتے ہوئے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں اور طلبہ کو اچھی تعلیم دیں تو یہ معاشرہ بہتر ہوجائیگا۔محسن نقوی نے یہ بات بالکل درست کی ہے کہ ہم سب کو حرام کی کمائی سے بچنا ہے اورصاف زندگی گزارنی ہے۔سرکاری ملازمین اگر ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو یہ بھی حرام ہے۔وقت پر ڈیوٹی دیں اوراپنی زندگی میں حرام نہ لائیں۔ نبی پاک نے بھی حرام کی کمائی سے منع فرمایاہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی داتادربار میں بین الاقوامی میلادِ مصطفی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔کانفرنس میں مصر،ترکی، تنزانیہ اور دیگر ممالک کے علماءاورقراءبھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے ختم ہو گئے۔ آپ نے قلیل مدت میں ہر شعبے میں انقلاب برپا کر دیا۔ انسانیت کی فلاح و نجات آپ کی تعلیمات کو اپنانے میں مضمرہے۔نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم دن رات عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔پنجاب حکومت کی ٹیم ہسپتالوں،تھانوں اوردیگر عوامی اداروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔ مقصد صرف یہ ہے کہ ہم سے اللہ تعالیٰ اوراللہ کا رسول راضی ہو،تاکہ ہماری آخرت بھی سنورجائے۔اگر کوئی کہے کہ پاکستان ختم ہو رہا ہے تو ان باتوں پر کان نہ دھریں ۔ پاکستان 27رمضان المبارک کو وجود میں آیا۔پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اوراس نے بہت آگے جانا ہے۔ہم سب نے اپنا حصہ ڈال کر اس ملک کو آگے لے جانا ہے۔انجکشن سکینڈل پرائیویٹ ہسپتالوں میں پیش آیااوراس میں پرائیویٹ لوگ شامل ہیں۔جیسے ہی انجکشن سکینڈل کے بار ے میں معلوم ہوا فوری کارروائی شروع کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔انجکشن سکینڈل میں ملوث تمام بااثر عناصرکوقانون کی گرفت میں لائے ہیں ۔ آشوب چشم کا انجکشن سکینڈل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔آشوب چشم پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہے،صرف پنجاب میں نہیں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ مال روڈ کو گرد سے پاک ماڈل روڈ بنانے کے لئے اس کے اطراف اور گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگائی جائے گی۔ درختوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لئے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے ۔تاجروں کی مشاورت سے مال روڈ پر یکساں اور خوبصورت سائن بورڈ لگائے جائیز ۔مال روڈ سے تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے گا او رپارکنگ کے نظام کو بہترین بنایا جائے گا۔مال روڈ پر صفائی کے انتظامات دنیا کے بہترین شہروں کے معیار کے مطابق ہوں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کپاس کے بعد چاول کی فصل میں بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے بعدپنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کرے گا ۔پاکستان میں رواں سال مجموعی طورپر 3ارب ڈالر کاچاول برآمد کیاجائے گا۔ پنجاب سے گزشتہ سال صرف ایک ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا گیا تھا ۔رواں برس چاول کی ایکسپورٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 100فیصد اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری زراعت او ران کی ٹیم کو کاٹن کے بعد چاول میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 5ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔پنجاب میں رواں سال ماضی کی نسبت 125فیصد کپاس کی گانٹھیں زیادہ حاصل ہوں گی ۔پنجاب میں گندم کی پیداوار کا ابتدائی ہدف 40ملین ٹن مقررکردیا گیاہے اورزیادہ پیداوار کےلئے کوالٹی سیڈ اور 15نومبر تک گندم کی بوائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ صوبہ میں 19لاکھ ایکڑ اراضی پر تیل دار اجناس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے 12 ربیع الاول کو پنجاب کابینہ کے ہمراہ نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈانڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیاں مستفید ہونگی۔کابینہ اجلاس میں لاہور میں تحصیلوں کی تعداد 9تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ لاہور میں دو ڈپٹی کمشنرز ہونے چاہئیں یا نہیں، اس بات کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ محسن نقوی نے رات گئے سے علی الصبح تک تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور تھانہ شفیق آباد بند روڈ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر24 گھنٹے میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر شدید برہمی کااظہار کیا اورایس ایچ او کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ مدت کے اندردرخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج ہونا چاہیے۔مقدمے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے