انٹرٹینمنٹ

معروف نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6برس بیت گئے

jonaid jamsheed

کراچی:معروف نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے6برس بیت گئے لیکن انکی یادیں اور آواز آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔جنید جمشید7دسمبر2016میں پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا اس حوالے میں ہم سے بچھڑنے والے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جارہے تھے۔2007میں جنید جمشیدکو500بااثر مسلم شخصیات میں شامل کیا گیا،2014میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔جنید جمشید کی خوبصورت نعتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے