دنیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 11فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 11فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں دہشت گردانہ کارروائی میں 11فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس میں پرحملہ کرکے 11 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔شہید ہونے والوں میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان اور 74 سالہ بزرگ شامل ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے فلسطینیوں کے متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا کے جنازے میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں 110 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔ زخمیوں فلسطینوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ فلسطینی حکام نے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نابلس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے