بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ رینک کے اہلکار راہول بھگت نے ضلع کے علاقے بونیار میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔بھارتی فوج کے اعلیٰ اہلکار کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس واقعے سے جنوری 2007ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد 555 ہو گئی ہے۔
دنیا
مقبوضہ کشمیر ، بارہمولہ میں بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کر لی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 568 Views
- 2 سال ago