دنیا کھیل

مقبوضہ کشمیر میں غاصب افواج نے کشمیریوں کو پاک بھارت میچ دیکھنے سے روک دیا

راولپنڈی پولیس نے چار سال قبل لاپتہ ہونے والے شہری کی لاش گھر کے تندور سے برآمد کر ل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جبر و ظلم کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ روز غاصب افواج نے کشمیریوں کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے زبردستی روک دیا۔

کرکٹ برصغیر کے باسیوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، ہر عمر کا بندہ اس کھیل کا شائق ہے، اور بات ہو جب پاک بھارت ٹاکرے کی تو پھر شائقین کے ساتھ ساتھ عام عوام کا جوش و جذبہ بھی دیکھنے لائق ہوتا ہے، تاہم کمشیری نوجوانوں کو گزشتہ روز پاک بھارت میچ دیکھنے سے زبردستی روک دیا گیا، اور اس پر مودی سرکار نے سخت سزائیں دینے کا بھی اعلان کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو پاک بھارت ایشیا کپ ٹی 20 میچ دیکھنے سے روکا۔

اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں کی درسگاہوں کو حکم نامہ جاری کیا گیا کہ ادارے کی انتظامیہ اور سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیری نوجوان میچ نہ دیکھ سکیں اور اپنے کمروں تک محصور رہیں۔

مودی کی شدت پسندانہ حکومت نے کشمیری طالب علموں کو گروہ کی شکل میں جمع نہ ہونے دینے اوران کی سوشل میڈیا تحریروں کی نگرانی کرنے اور ان کے اکٹھے میچ دیکھنے پر پانچ ہزار بھارتی روپے جرمانہ لگانے کا بھی حکم صادر کیا تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے پر کئی کشمیری طالب علموں کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri