پاکستان

ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی اور سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے

ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی اور سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے

بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز پر اتفاق ہوا، دونوں نے ایس او پیز پر دستخط کر دیئے۔بانی پی ٹی آئی نے جیل ملاقاتوں کے لیے تین فوکل پرسن مقرر کر دیئے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔ہر فوکل پرسن جیل ملاقاتوں کے لیے دو نام دے گا، ملاقات ہفتے میں دو بار ہوگی، اہل خانہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور جمعرات کو وکلا اور دیگر ملاقاتیں کریں گے۔عدالتی احکامات پر ملاقات کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط ہو گا۔جیل رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی سے 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے