پاکستان

ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں ، سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گیں

ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں ، سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا دورہ کرنے کیلئے اپنے والدین کے ہمراہ گزشتہ شب غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے پاکستان پہنچ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق ملالہ یوسفزئی قطر ایئرلائن کی پرواز 604 سے رات 01:45 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں اور ان کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
حکومت کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی یونٹ بنایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر دادو مرتضیٰ شاہ کے مطابق ملالہ یوسفزئی کل بدھ کو دادو کے سیلاب سے شدید متاثر علاقوں کا دورہ کرنے جائیں گے۔
ستمبر کے پہلے ہفتے میں ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ یہ گرانٹ سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کے نفسیاتی مسائل کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
وزیراعظم نے حالیہ موسمیاتی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی کے متعلق ان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جس پر ملالہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ پاکستان کی امداد کی جائے۔
واضح رہے کہ سوات میں سال 2015ءمیں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے