پاکستان جرائم

ملٹری کورٹ سے 9 مئی پر سزا پانے والے11 مجرم جیل منتقل

ملٹری کورٹ سے 9 مئی پر سزا پانے والے11 مجرم جیل منتقل

ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں سزا پانے والے11 ملزمان کو سنٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں سزا پانے والے ملزمان محمد عمران، علی شاہ، جان محمد، ضیا الرحمان، علی افتخار، عبدالہادی، داد خان، فہیم حیدر، محمد حیدر، محمد عاشق خان اور محمد بلاول کو سنٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ملٹری کورٹ نیان ملزمان کو 21 دسمبر کو 2 سے 10سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔دوسری جانب فوجی عدالتوں سے سویلینز کو سزاوں پر ردعمل میں برطانوی وزیر خارجہ، دولت مشترکا اور ڈیولپمنٹ آفس کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے لیکن فوجی عدالتوں سے سویلینز کو سزاوں میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہوتا ہے، اس سے منصفانہ سماعت کے حق کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے