پاکستان

ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا ، شاہد خاقان عباسی

ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا ، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں کمزور ہیں، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دشمنیاں ختم کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اندھیرے میں کی جانے والی آئینی ترامیم ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 35 سال ایک سوچ کے ساتھ مسلم لیگ ن میں رہا، میرا میاں صاحب سے پرانا تعلق ہے، ان کی عزت کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ان کے کھاتے میں جاتا ہے، وہ خود دیکھ لیں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملکی مفاد میں ہے یا نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فاٹا کے انضمام کا فیصلہ نیک نیتی سے کیا گیا، توقع نہیں تھی کہ قبائلی ان کے حقوق سے محروم ہوں گے۔پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور اب وزیر اعلی ہیں، انہیں اپنی زبان بہت احتیاط سے استعمال کرنی چاہیے، وہ آئینی عہدیدار ہیں، وزیر اعلی کی کچھ ذمہ داریاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے