بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں ، سرفرا ز بگٹی

Monday, 30 September, 2024

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے معصوم لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو ریاست کے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ لڑکیوں کے لیے اعلی تعلیم کا بندوبست کر رہے ہیں، آپ ان لڑکیوں کو لے جا کر جنگ کے ایندھن میں دھکیل رہے ہیں، یہ لوگ کیسے لوگوں کو مار کر بلوچستان کی خدمت کر رہے ہیں۔سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پنجگور میں افسوسناک واقعہ ہوا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کوئٹہ میں ایک معصوم حجام کو قتل کردیا گیا۔وزیر اعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس کو احساس ہوا کہ وہ غلط راستے پر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری اپنے بچوں پر نظر رکھنا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *