ملک بھر میں آج دل کی بیماریوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس حوالے سے کنٹو نمنٹ بورڈجنرل ہسپتال راولپنڈی میں ایک واک کاانعقاد کیاگیا جس کی قیادت ایڈمنسٹر یٹر بریگیڈئیر (ر) حسن ابراہیم،ڈپٹی ایڈمنسٹر یٹر ڈاکٹر عتیق الدین،ماہر امراض دل ڈاکٹر حمدان وقاص،ڈاکٹر ز، پیر امیڈیکل سٹاف اور عملہ نے شرکت کی واک میں شرکاء نے بینززاٹھارکھے تھے اس حوالے سے ہسپتال میں ایک فر ی میڈیکل کیمپ بھی لگایاگیا جس میں دل کے مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات دی گئیں شہر یوں کو دل کی بیما ریوں سے بچاؤ کے لئے آگاہی بھی دی گئی مقررین نے بتایا تمبا کونوشی،زیادہ نمک،چکنائی والی مرغن غذا اورخون میں زیادہ کو لیسٹرول کو کنٹر ول کرنے کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کی عادات کو معمول بناکر دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے اس دن کو منانے کا مقصد لوگو ں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاؤ کے لیے شعور پیدا کرنا ہے جبکہ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں بھی تقریب بھی جاری ہے
پاکستان
صحت
ملک بھر میں آج دل کی بیماریوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 651 Views
- 3 سال ago