پاکستان

ملک بھر میں ضمنی انتخابات ملتوی ، وجہ سامنے آگئی

ملک بھر میں ضمنی انتخابات ملتوی ، وجہ سامنے آگئی

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 13 حلقو ں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی زیرصدارت ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
میڈیا کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں اور فورسز کی عدم دستیابی کی وجہ سے قومی اسمبلی کی11 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سیلاب کی تباہ کاریوں اور سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مزیدکہناہے کہ ملک میں 11 ،25 ستمبر اور2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرکئے گئے ہیں، ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیاگیا ہے ،ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ این اے 157 ، پی پی 139 ، پی پی 241 میں ضمنی الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں

این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخو پورہ اور پی پی 241 بہاولنگر میں 11 ستمبر کو ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہونا تھی جو ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی کراچی اور این اے 246 کراچی جنوبی میں 25 ستمبر کو پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 2 اکتوبر کو پی پی 209 خانیوال میں پولنگ ہونا تھی جو الیکشن کمیشن کی طرف سے ملتوی کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri