خاص خبریں

ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طورپر معطل کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طورپر معطل کرنے کا فیصلہ

پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی۔ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ امن وامان قائم رکھنے ارو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے