پاکستان خاص خبریں موسم

ملک بھر میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا

ملک بھر میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا

محکمہ موسمیات ، اسلام آباد کے مطابق جمعہ کے روزموسم کی صورتحال: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال اورسوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے پنجاب: میں صوبہ کے بالائی اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔بلوچستان مین صوبہ میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ میں صوبہ میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا:چراٹ30، دیر (بالائی)، مالم جبہ12، پشاور (سٹی) 09،باچا خان (ایئرپورٹ)08 ،بالاکوٹ 05، کالام 04، پنجاب : اسلام آباد (سیدپور16، گولڑہ 03)،کشمیر:مظفر آباد (سٹی 07، ایئر پورٹ05) اور گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دادو 40،بہاولپور، رحیم یارخان ،ٹنڈو جام،تربت اور سبی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri