پاکستان موسم

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روزموسم کی صورتحال خیبر پختو نخوا،اسلام آباد،شمالی بلوچستان، بالائی وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گرد ونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ خیبر پختو نخوا اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے خیبرپختونخواہ چترال،دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کالام، ناران،پٹن ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور،صوابی، نوشہرہ، چارسدہ،ڈی آئی خان،بنوں، مردان، کوہاٹ، کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔اس دوران چارسدہ،مردان،نوشہرہ،ایبٹ آباد، کوہستان، دیر اور سوات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے
پنجاب: صوبہ کے بیشتر بالائی/وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ ، نارووال، بھکر،لیہ،خوشاب،گوجرانوالہ، لاہور،گجرات،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم کوئٹہ ،زیارت، قلعہ سیف اللہ ،چمن،نوکنڈی، پسنی،گواد ر،کیچ،آوران،پنجگور،ژوب اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے سندھ:صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ ہم لاڑکانہ، سکھر،دادو، شہید بینظیر آباد اور جیکب آبادمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ۔جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم خیبر پختو نخوا،خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ا ور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش خیبر پختو نخوا: پشاور(سٹی30،ائرپورٹ18)،کالام29، چراٹ 22،دیر(بالائی19،زیریں05)، کاکول13، مالم جبہ،دروش 11،پٹن09، چترال 08،میرکھانی،مردان، سیدو شریف07 ، بنوں ، بالاکوٹ05، گلگت بلتستان:بابوسر07 ،گلگت، استور01،کشمیر: مظفر آباد(ائرپورٹ 02،سٹی01)،گڑھی دوپٹہ01اور پنجاب: اٹک میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri