پاکستان

ملک میں استحکام آرہا ہے ، ثمرات جلد نظر آئیں گے ، عطا تارڑ

ملک میں استحکام آرہا ہے ، ثمرات جلد نظر آئیں گے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں آہستہ آہستہ استحکام آرہا ہے، اس کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا ہے، ماضی میں حکومتوں کے ایسے معاشی مسائل نہیں تھے، معاشی مسائل بانی پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کابینہ کا اجلاس ہے، وزیراعظم نے تمام وزارتوں سے اہداف کے بارے میں پوچھا، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، وزارتوں کو اہداف کے بارے میں تحریری طور پر کہا ہے کہ انہیں مکمل کرنا ہے، آج وزارتوں سے پوچھا جائے گا۔ اہداف کو پورا کرنے کے لیے۔ عطاءاللہ تارڑ لیگی کارکن عتیق چوہدری مرحوم کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، رانا مشہود احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے