وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین توڑا جا رہا ہے۔ ملک میں بار بار آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، پنجاب اور کے پی میں 90 دن میں الیکشن نہ کروا کر آئین توڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان اور سیٹیں چھین لی گئیں، جلد یہ سارا نظام بے نقاب ہو جائے گا، آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی سزا موت ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی، کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئین اور قانون کے لیے جدوجہد کا راستہ اپنانے کا سبق سکھایا ہے، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور مخصوص نشستوں پر ووٹ دیں گے۔ خواتین کے لئےعلی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ 6 ججز کے خط پر فل کورٹ کیوں نہیں بن رہی؟ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا گیا، 9 مئی اور سیفر کو جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟
پاکستان
ملک میں بار بار آئین توڑ ا جارہا ،ہم آخر ی حد تک جائینگے ؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
- by Daily Pakistan
- اپریل 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 431 Views
- 9 مہینے ago