ملک میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 114 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کے ریٹ 13 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار 366 ڈالرز فی اونس ہوگئے۔
معیشت و تجارت
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا
- by Daily Pakistan
- اگست 6, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 2 منٹ ago