اسلام آباد، لاہور ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ :ملک بھر میں پہلا روزہ آج ، اور شہریوں نے رمضان کی خصوصی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا۔بازاروں میں کھانے پینے کی اشیا اور فروٹ کی قیمتوں نے آنکھیں کھول دیں، کھجلے پھینی کی خریداری بھی بڑھ گئی۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے کلو اور ٹماٹر پیاز کی قیمت دگنی ہوگئی، ٹماٹر 100 روپے کلو ہوگیا، کیلے 300 روپے درجن اور سیب 450 روپے فی کلو پر پہنچ گئے۔
اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتیں برقرار ہیں لیکن پھلوں کی قیمتیں بڑھ گیں، امرود 250 سے 400 روپے کلو ہوگئے، سیب ساڑھے تین سو روپے کلو ہوگیا، کینو چھ سو روپے درجن تک پہنچ گئے۔کوئٹہ میں بھی پھلوں کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا، پشاور میں اسٹرابیری پانچ سو روپے فی کلو اورسیب ساڑھے چار سو روپے فی کلو ہوگئے۔
خاص خبریں
ملک میں پہلا روزہ، کھانے پینے کی اشیا اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 2, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 28 Views
- 3 دن ago