مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے۔ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔
خاص خبریں
ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ،سبکو مل بیٹھنا ہوگا، شہبا ز شریف
- by Daily Pakistan
- فروری 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 363 Views
- 10 مہینے ago