پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو غیر آئینی اور غیر جمہوری انداز میں چلایا جا رہا ہے۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ اسد قیصر نے پریس کانفرنس کی۔
اس دوران پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح ملک چلایا جا رہا ہے وہ قانونی، آئینی اور جمہوری نہیں، عزم کیا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف تمام فورمز استعمال کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، اس وقت تمام فیصلے انتظامیہ کے دباؤ پر ہو رہے ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے اس نظام کے خلاف آواز بلند کی جائے، پاکستان میں معیشت کی تباہی کی ذمے دار اشرافیہ ہے، ملکی تاریخ میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
پاکستان
ملک کو غیر آئینی انداز میں چلایا جا رہا ہے: اسد قیصر
- by Daily Pakistan
- اگست 10, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 40 منٹ ago